دوبئی میں یوم تکجہتی کشمیر منایا گیا
ہر سال 5 فروری کو آزاد کشمیر‘ پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں وہاں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ حسب سابق اس سال بھی سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی میں سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ سفارتخانہ اورقونصلیٹ کے افسران بھی یوم یکجہتی کشمیر میں شامل ہوئے اور دیگر مقررین کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان معظم احمد خان نے ابوظہبی میں جبکہ قونصلیٹ دوبئی میں سید جاوید حسن‘ احمد شامی‘ رانا ثمر جاوید‘ سردار جاوید یعقوب‘ امجد اقبال امجد‘ سردار الطاف‘ وقار حسین گردیزی‘ عاشق حسین شیخ‘ ریاض الوہاب‘ بشریٰ عابد‘ منظور جونیئر‘ خیام الحق‘ چودھری محمد ارشد نے تقریب ہذا میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر عرصہ دراز سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے،معصوم و نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ بھارت سرکار اپنی فورسز کے ذریعے کشمیریوں کو ظلم و ستم کے ساتھ خاموش کرا کے ان کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا۔بھارت جتنے ظلم و ستم کرتا ہے۔ کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور بھی جوان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل سے آزادی کی خواہش نہیں نکال سکا۔مقررین نے بین الاقوامی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اندرون کشمیر جا کر بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں دیکھیں اور دہشت گردی کا یہ سلسلہ رکوائیں، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کیاجائے۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیااور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آزادی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہر قسم کی سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر بھارتی مظالم اور ناجائز قبضہ کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
اجلاس میںPBCکی سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی،دوبئی میں پاکستانی تاجروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاجائے،