قصور: شہباز شریف کے جلسہ میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار، چھاپے جاری
قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے جلسہ کے اختتام پر لیگی خاتون سے بدتمیزی کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ ملزم محسن کے ساتھی دلاور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔