کراچی:2کانسٹیبلوں کو قتل کرنے پر ایم کیوایم لندن کے 2 کارکنوں کو عمر قید‘ جرمانہ
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے پر ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی ملزم عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ملزموں کو 2,2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا ہے ملزموں نے ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔