قومی سلامتی پر سائبر جرائمز کے خطرناک اثرات ہوتے ہیں ،عتیق جاوید
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام "سائبر کرائمز اور نیشنل سیکیورٹی"کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سمینارمنعقد کیا گیا۔فیڈریل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے سینئر آفیسر )سائبر کرائمز( ٗ عطیق جاوید نے اپنے کلیدی لیکچر میں سائبر کرائم اوراُن کی سزائوں کے بارے میں تفصیلات بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائمز کا قومی سلامتی پر خطرناک اثرات پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال میں پاکستان میں ہونے والے سائبر کرائم میں پانچ گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کہاکہ یونیورسٹی کرپشن اور سائبر کرائم جیسی سماجی برائیوں کی روک تھام پر خصوصی توجہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے سیمینارز ٗ مذاکروں اور لیکچر ز کا اہتمام کرتی ہے۔