بنچ، بار اورمیڈیا میں گاہے گاہے عدلیہ میں تقرریوں کے حوالے سے آواز اٹھتی رہتی ہے۔ عدلیہ کے مختلف مراحل پر براہ راست بھرتی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ اور یہ موضوع پاکستان کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی دلچسپی کا باعث ہے۔ بارہا ایسے ہوا کہ کوئی صاحب پی سی ایس (جوڈیشل) کے ذریعے سول جج تو بن نہ سکے، مگر چند برس بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یا براہ راست ہائیکورٹ کے جج بن گئے۔ اور پھر کوئی حد نہ تھی ان کے عروج کی۔ And then sky was the limit ۔ ایک ایسے ہی صاحب تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے ہوتے ہوئے قصرِصدارت تک بھی جا پہنچے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024