سڑک پر حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین جاننا ضروری ہے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی سمارٹ فون ا یپ اوبر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسلام آباد میں ڈرائیور سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ اوبر پاکستان کے سات شہروں میں رائیڈرز کو ڈرائیوروں سے جوڑتا ہے ۔اس ورکشاپ میں ڈرائیوروں کو مختلف حفاظتی اقدامات، احتیاطی تدابیر اور ٹریفک کے قوانین پر تعلیم دی گئی، ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا، ''اس سیشن کا انعقاد اوبر کا عظیم اقدام ہے کیونکہ یہ ٹریفک کے قوانین اور سڑک پر محفوظ رہنے کے بارے میں جاننے کے لئے اہم ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک مطلوب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اوبرکے حفاظتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اوراس پیغام کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ورکشاپ پر مزید شراکت داری کرتے رہیں گیـ" ۔اس موقع پر اوبر پاکستان کے ہیڈ آپریشن ایماد مہدی، نے کہا ، ''اوبر کی ترجیح حفاظت ہے، اگرچہ ذرائع آمدو رفت 100 فیصد واقعات سے پاک نہیں ہوسکتے، ہم مسلسل ان کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔