آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (کرائم رپو رٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں سندھ بھر کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے۔سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی ڈی ایل سندھ فرحت احمدجونیجو,ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزسندھ نعیم شیخ کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او سمیت سی پی ایل سی کے نمائندوں اور نیشنل بنک آف پاکستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔