جامعہ کراچی میں سیرت النبیؐ کانفرنس
کر اچی(نیوز رپورٹر)انجمن محبان رسول ؐجامعہ کراچی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس بعنوان ’’استحکام پاکستان سیرت طیبہ کی روشنی میں ‘‘ جمعرات یکم مارچ کو صبح 10 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی ۔رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری صدارت کریں گے جبکہ چیئر مین مسلم انسٹی ٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی خصوصی خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر ایچ ای جے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری مہمان اعزازی ہوں گے۔