میاں نواز شریف کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں عوام نے ناکام بنادیں :چوہدری زمرد چوہان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سٹی 122 لانڈھی کے صدر وضلع کورنگی کے میڈیا کوآرڈینیٹر چودھری زمرد چوہان نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی سازشیں عوام نے ناکام بنادی ہیں۔ عوام نے نواز شریف کے ساتھ جلسے جلوسوں میں بھاری اکثریت میں شریک ہوکر عدالتی فیصلوں کو مسترد کردیا۔ مسلم لیگ ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہم ملکی دشمن عناصر سے بھرپور انداز میں مقابلہ کرینگے۔