بھارت کی سرجیکل سٹرائیکس ڈاکٹر ائن پر تشویش پاکستان میں کسی کی توجہ نہیں : عبدالباسط
اسلام آباد(صباح نیوز) بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارت کی نئی ڈاکٹرائن میںدوسرے ممالک کے اندر سرجیکل سٹرائیکس شامل ہیں جو قابل تشویش امر ہے مگر پاکستان میں کسی کی اس طرف توجہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار عبد الباسط نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھارتی افواج کی مشترکہ ڈاکٹرائن 2017ء کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبد الباسط نے کہا کہ یہ بات پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔