ایک تصویر ایک کہانی
ماسٹر امجد دولہا سٹریٹ میں شلوار قیمض شیروانی کی کٹنگ کرتا ہے ماسٹر امجد کا گلہ اور آنکھیں خراب ہیں بس دوائی سے چل رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے بیٹی نے میٹرک کیا ہے۔ بیٹے نے ایف اے اور ایک بیٹا کام کرتا ہے جبکہ مکہ کالونی گلبرگ کے علاقہ میں دس ہزار روپے کرایہ پر مکان لے رکھا ہے بل وغیرہ ڈال کر کرایہ کا گھر پندرہ ہزار روپے میں پڑ جاتا ہے۔ ماسٹر امجد پانچ ہزار روپے ہفتہ اور بیس ہزار ماہانہ لیتا ہے اور بارہ گھنٹے کام کرتا ہے اس نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج ملک میں غریب وہ ہے جو کرایہ کے گھر میں رہتا ہے جس کا اپنا گھر ہے وہ امیر آدمی ہے۔(فوٹو : عابد حسین)