پنجاب سے مسلم لیگ ن کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے: مخدوم احمد محمود
لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ بہت جلد پنجاب سے ن لیگ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے سینٹ میں بھی پیپلزپارٹی فتح حاصل کرئے گی بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین گھبرا گئے ہیں اب تخت رائیونڈ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔