شریف برادران کے نصیب میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نااہلوں کی حالت ضدی اوربدتمیز بچے والی ہو چکی۔ نواز شریف اور شہباز شریف جتنے مرضی عدلیہ کے خلاف نعرے لگوا لیں ان کے مقدر میں رسوائی اور جیلیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے توہین عدالت میں سزا کاٹی، توقع تھی ایک ماہ کی جیل سے ان کی عقل ٹھکانے پر آ جائیگی مگر لگ رہا ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، نہال ہاشمی نے جیل سے نکلنے کے بعد پھر عدلیہ کے بارے میں زبان درازی کی جو انتہائی شرمناک اور گری ہوئی حرکت ہے۔