میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا ماہانہ اجلاس‘ سرکاری ارکان ترقیاتی کاموں کا رونا روتے رہے
لاہور (خبر نگار) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے ماہانہ اجلاس میں سرکاری ارکان ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا رونا روتے رہے کئی ارکان نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی کاموں میں ’’سینئر ساتھی‘‘ اور افسران کمیشن وصول کر رہے ہیں جس پر ایوان میں 33 فیصد تک کمیشن کی آواز گونجی۔ اجلاس میں لارڈ میئر اور 4 ڈپٹی میئرز نے شرکت نہیں کی سرکاری رکن خالد فاروق کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس بلایا گیا تھا لارڈ میئر کوشرکت بھی کرنا چاہئے تھی۔ اجلاس کے آغاز پر ہی خاتون سرکاری عمر نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا تاحیات قائد اور شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے پر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر ایک سرکاری رکن نے نعرے رکتے ہی حمزہ شہباز شریف کے نعرے لگوائے۔ داروغہ والا سے یونین کونسل چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ چونکہ گٹروں کی صفائی کیلئے واسا کا عملہ میسر نہیں ہے لہذا یونین کونسل کو یا تو اپنے فنڈ سے گٹر صفائی کا اخیتار دیا جائے یا پھر واسا کا عملہ ماتحت کیا جائے اجلاس میں ایک بار پھر اراکین نے اعزازیئے اور ٹی اے ڈی اے کیلئے آواز بلند کی۔ ملک مقصود گجر نے کہا کہ ڈپٹی میئر اللہ رکھا نے 20 سے 25 لاکھ کے ترقیاتی کاموں کی نوید سنائی ہے مگر انہیں تو کچھ بھی نہیں ملا ہے۔