آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ کراچی، ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات، آج سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی
راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ،وہاں پر ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔آرمی چیف (آج) کورہیڈ کوآرٹرز کراچی کا دورہ کریں گے ۔ان کو کراچی کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔