نواز شریف نے عوامی طاقت سے جمہوریت کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا‘ مریم اورنگزیب
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کورٹ کے ریفرنس اور جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش کے بعد میرے قائد پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی عمران خان سو ارب میں بھی میٹرو نہیں بنا سکتاپنجاب کے ہر شہر ، ضلع میں ہسپتال اور سکول بن رہے ہیں پاکستان کے ہر بڑے پراجیکٹ پر نواز شریف کا نام لکھا ہے ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے اور گالیاں دینے والے سے ہے 11 مارچ کو سوشل میڈیا کنونشن میں آمد کے موقع پرمریم نواز کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے نواز شریف کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہونے دیں گے جو دوسرے وزرائے اعظم کے ساتھ ہواتھا انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی طاقت سے جمہوریت کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا اس کے گھر کا این او سی جعلی نکل آیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنایا ہے آج دوسرے صوبوں کے عوام بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ مانگ رہے ہیں قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت میں کامیابی ہمارا مقدر ہے نواز شریف پر90 کی دہائی سے الزامات لگتے آئے ہیں ہمارے قائد پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت 100 ارب روپے لگا کر بھی میٹرو منصوبہ نہیں بنا سکتی۔ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور سی پیک کا تحفہ دیا گالم گلوچ اور تہذیب سے ماوراء لاڈلے سے ہمارا مقابلہ ہے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور اس پر لعنے بھیجنے والے سے ہمارا مقابلہ ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ایسا لیڈر ملا جس نے بھارت کے ایک ایٹمی دھماکے کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کردئے میں اور کوئی کارکن اپنے قائد سے غداری نہیں کرسکتا ہمیں اپنے ملک کو صوبائیت اور لسانیت سے پاک کرنا ہوگاہم آپ کو راولپنڈی میں15 اپریل کو انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کا افتتاح کریں گے اور شہریوں کو شہباز شریف پارک دینے والے ہیں راولپنڈی آج کئی شہروں سے ترقی میں آگے ہے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر نہیں جسے کوئی اپنے گھر بلائے۔