نواز شریف کی مری آمد
مری (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کی شام بذریعہ سڑک اچانک ہی مری پہنچ گئے ۔اس دوران ان کے ہمراہ مریم نوازا بھی تھیں ۔ نواز شریف اپنی زاتی رہائش گاہ پر قیام پزیر ہیں جبکہ اسی دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ جو مری پہنچی تھیں وہ گورنمنٹ ہاوس میں قیام پزیر ہیں ۔اس طرح محمد نواز شریف جب گاڑیوں کے ایک قافلہ کے ہمراہ ایکپریس وے کے زریعہ مری پہنچے تو ان کی اچانک آمد کے باوجود بھی بڑی تعداد میں مختلف مقامات پر عوام نے وکٹری کا نشان بناتے ہوے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے خوش آمدید کہا جبکہ نواز شریف نے ہاتھ ہلاتے ہوئے ان کے جذبات کا جواب دیا۔ اس موقع پر وہ انتہائی ہشاش بشاش تھے جبکہ ان کے چہرہ انتہائی مطمئن نظر آ رہا تھا۔