ماڑی پور میں حادثات ایک موٹرسائیکل سوار سلپ ہوکر دوسرا گاڑی کی ٹکر سے ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) ماری پور میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے پہلا حادثہ ہاکس بے کے قریب فرنچ بیچ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد متوفی 30 سالہ گلاب جتوئی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جب کہ ماری پور ہی کے علاقے میں چائولہ گودام کے نزدیک تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجوان حمزہ ولد شہباز کو کچل کر ہلاک کردیا۔