مہا جروں کو قائل نہ کر سکا تو پا رٹی بند کر کے چلا جا ئو ں گا ، مصطفی کما ل
کراچی ( خصوصی رپو رٹر )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مہاجر سیاست کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں اگر مہاجروں کو قائل نہ کرسکا تو اپنی پارٹی بند کروں گا اور چلاجاؤنگا،ہم نفرتوں کی نہیں محبتوں کی سیاست کر رہے ہیں،مہاجروں کا مینڈٹ تقسیم کرنے کی بات ہوتی ہے مہاجروں کا مینڈیٹ سینیٹ کے الیکشن میں پی پی پی کے بازار میں برائے فروخت ہے آج انہوں نے بھی اپنے بانی و قائد کی روایت کو برقرار رکھا ہے اور مہاجروں کے حقوق چند ٹکوں کے لئے بیچ دیئے ہیںاورمیں مہاجر مہاجر کرونگا تو میں مہاجر تمہارا دشمن ہوں گااورمیں نے اور کانٹے نہیں بچھانے مہاجروں کی راہوں میںبلکہ کانٹے اٹھانا ہے،فاروق بھائی ہماری پی آئی بی آمد سے پریشان نہ ہوںآپ بلائیں گے تو چائے پر آپ کے گھر بھی آجائیں گے ان خیالات اظہار انہوںنے پی آئی پی کالونی میں پی ایس پی رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب سے شرکا ء خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی سے لڑنے نہیں آئے نہ ہی لڑائیں گے ،ساتھیوں کو اور مجھے زخمی کیا گیا لیکن پلٹ کر ایک پتھر تک نہیں مارا اور آخری سانسوں تک نہیں ماریں گے اورجن کے ہاتھ میں پتھر ہیں ان کی اصلاح کے لیئے آئے ہیںانہوں نے کہاکہ رابطہ افس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سینئر وائس چیئرمین پی ایس پی ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ آج پی آئی بی سمیت کراچی کی گلی گلی میں کوئی امید کی کرن ہے تو سید مصطفی کمال ہیں اورجو لوگ اس شہر کے دعویدار تھے وہ آج نستِ نابوت ہو چکے ہیںآج تو الطاف حسین کے باقی ماندہ چیلے بھی ایکسپوز ہو چکے ہیںانہوں نے کہاکہ سینیٹ کی سیٹوں کے بازار میں ایم کیو ایم برائے فروخت ہے وسیم اختر کو سٹی کؤنسل سے نکالے بغیر کراچی کی ترقی ممکن نہیں۔