آبی بحران سنگین، تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب، پنجاب میں گندم کی پیداوار کو نقصان
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں آبی بحران کی صورتحال سنگین ہو گئی‘ تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب پہنچ گیا‘ پنجاب میں گندم کی پیداوارپانی کی قلت کے باعث شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے‘ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 روز سے ڈیڈ لیول پر برقرارہے جبکہ ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی مجموعی آمد 44 ہزار کیوسک اوراخراج 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آبی بحران جاری ہے اور صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم بھی خالی ہونے کے قریب ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں گندم کی پیداوارپانی کی قلت کے باعث شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ اوپر رہ گیاہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1390 فٹ ہوگئی ہے۔ ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 6 روز سے ڈیڈ لیول پر برقرار ہے۔ ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی مجموعی آمد 44 ہزار کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔