پٹرول 3.56،مٹی کا تیل6.28،دیزل2.62 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر تیل بم گرا دیا۔ اوگرا کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں معمولی رد ودبدل کے بعد قیمتوں میں مسلسل ساتویں بار اضافہ کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے بھی اس حوالے سے منظوری دیدی ہے، یکم مارچ سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپے 56پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 84.51 بڑھا کر 88روپے سات پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے باسٹھ پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 95.83سے بڑھا کر 98.45کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے اٹھائیس پیسے اضافہ کیا گیا ہے مٹی کے تیل کی قیمت 70روپے اٹھارہ پیسے سے بڑھا کر 76روپے 46پیسے کر دی گئی ہے اس طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے ڈیزل کی قیمت 64روپے تیس پیسے سے بڑھا کر 65روپے تیس پیسے اضافہ کر دی گئی ہے ۔