بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے, صوبے میں آج سے میٹرک کے امتحانات بھی شروع ہوگئے
بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری کم رہی۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے سترہ اضلاع میں تعلیمی ادارے سولہ دسمبر کو بند ہوئے تھے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کےتحت میٹرک کےسالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ سات ہزار چارسو تیرہ امیدوار حصہ لیں رہے ہیں۔ امتحانات کیلئے صوبے بھر میں دوسوپچانوے امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات کیلئے نوسو افراد پر مشتمل امتحانی عملہ فرائض سرانجام دے گا۔ بلوچستان بورڈ کے حکام کے مطابق امتحانات کے دوران نگرانی کیلئے دو سو افراد پر مشتمل چھاپا مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔