پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں: شہبازشریف
وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں۔ انکا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے نرخوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ کسی پٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔