Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا،پیشہ ورانہ تیاریوں پر ...
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ,کے ایس ای 100انڈیکس میں307.52پوائنٹس کا اضافہ
  • جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر
  • نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم
  • نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے. حسن روحانی

'' یہ انداز گفتگو کیا ہے''

Mar 01, 2014 5:49 AM, March 01, 2014
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
\'\' یہ انداز گفتگو کیا ہے\'\'

 بہت دن ہوئے اسی ادھیڑ بن میں رہا کہ تقریبا تیرہ برسوں سے بد امنی اور دہشتگردی کی آگ میں جلنے والے وطن عزیز اور عزیزان وطن کی اس خوشی میں شریک ہوں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تدبر سے کام لیتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے کمیٹی بنا کر ایک احسن قدم اٹھایا ہے لیکن سچی بات ہے کہ ادھ کچے اور ادھ پکے دانشوروں،خصوصاً ٹی وی اینکرز کی پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہونے والی یاجوج ماجوج صفت نئی پنیری سے تعارض سے بچنے کی سوچ کے باعث عوام کی اس خوشی میں شریک نہ ہو سکا۔ ہر روز ایک سے بڑھ کر ایک جلد بازاور عجلت نوازطرز کے کبھی ہتھیلی پر سرسوں جمانے والے اور کبھی چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے والے ان دانشوروں کی فوج جس تواتر کے ساتھ وزیر اعظم کی اس کوشش میں رخنہ اندازی کرتی رہی میرے لئے مشکل ہوتا گیا کہ پنبہ کجا بہم؟کس کس افلاطونی اعتراض اور چانکیائی ریشہ دوانی کاتدارک کر کے قوم کے یکسو ہونے کیخلاف ادھار کھائے بیٹھے لوگوں سے یا انکے بارے میں قارئین سے عرض کروں۔ بقول منیر نیازی مرحوم'' ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کہ مصداق'' تین ہفتے ضائع کر کے حاضر ہوں بلکہ کہوں گا مجبور ہو کر حاضر ہوں کہ دن دیہاڑے قوم کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردی, بدامنی اور تقسیم کی آگ کے حوالے کرنیوالوں کے سامنے رحم خدارا رحم کی اپیل اور رحم بار الہ رحم کی دعا کروں۔ لہٰذا اس دیری کی معذرت قبول کریں اور سب سے پہلے یہ خوشخبری سنیں کہ حکومت اور طالبان کی نامزد کردہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرت کامیاب ہونے اور ملک میں امن کے قیام کا امکان موجود ہے لیکن کچھ بنیادی نوعیت کی باتوں کو سمجھنا اور ذہنی انتشارعام کرنے والوں کی ان کوششوں سے ہٹ کر سوچنا لازم ہے۔پہلی بات یہ کہ جن لوگوں کو طالبان نے اپنے کمیٹی کے ارکان کے طور پر نامزد کیا ہے وہ اور انکی جماعتیں کسی بھی صورت قابل گردن زنی یا لائق طعنہ زنی نہیں ہیں۔ یہ شخصیات اور انکی جماعتیں قابل احترام ہیں کہ وہ ایک پل کا کردار ادا کر رہیں تاکہ بدامنی کے برسوں سے بکھرے سونامی اور جلتی آگ کے باوجود مشترکات پر پوری قوم کو اکٹھا کر سکیں اسلئے ایسے لوگوں کا مضحکہ اڑانے والے انکی ''انٹیگریٹی'' پر حرف گیری کرنیوالے درحقیقت اس دیوار کو ڈھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بد امنی کے راستے میں کھڑی کرنا ہر پاکستانی کی آرزو ہے۔کیا کبھی آگ بجھانے کا ذریعہ بننے والا پانی آگ کا ساتھی سمجھا جا سکتا ہے حالانکہ آگ بجھانے کے عمل میں پانی بالکل آگ کے ساتھ جڑا ہوا اور معانقہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دوسری بات جسے سمجھنا اور سمجھانا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بد امنی کی آگ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد شروع ہوئی۔ اسے تقریباً تیرہ سال ہو رہے ہیں۔ اس آگ کو بجھانے، نفرتوں کو مٹانے اور بگاڑ کو روکنے کیلئے تین ہفتوں میں دسیوں بار بےتاب، بے قابو اور بے صبرا ہونا کسی ٹین ایج سیاستدان اورانڈر نائیٹین اینکرز کے شایان شان تو ہوسکتا ہے کسی جہاندیدہ دانشمند'' دانشور'' کے ہر گز نہیں. لیکن بد قسمتی سے ایسی بھیڑ چال کا عالم ہے کہ ہر کوئی ہوا کے دوش سوار ہے۔ دن میں ایک یا دوبار نییں بار بار مذاکرات ختم کرکے آپریشن کی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سچ نہیں کی حکومتی کمیٹی اور طالبان کیطرف سے نامزد کردہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات غیر مشروط طور پر شروع ہوئے تھے اور کسی فریق نے رضا کارانہ یا یکطرفہ طور پر جنگ بندی قبول نہیں کی تھی.کیا یہ بھی سچ نہیں کہ مذاکرات حکومتی خواہش پر شروع ہوئے ہیں۔ کیا یہ سچ نہیں کہ وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی کو خود مختار قرار دیا تھا کیا یہ سچ نہیں ہے کہ یہ کام حکومتی وزراءکے بس میں نہ دیکھ کر ہی چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی اور کیا یہ سچ نہیں کہ حکومتی کمیٹی کا مطلب حکومت نہیں بلکہ حکومت کی نامزد کردہ آزاد خودمختار کمیٹی ہے۔ اگر یہ سارے سچ ہیں تو پھر سوچنا ہوگا کہ مذاکرات مکمل ہونے یا کامیاب ہونے سے پہلے نتائج کا حصول کیونکر ممکن ہوگا، یکا یک شرائط کیسے لگائی جا سکتی ہیں نیز جو کام حکومت خود کرنے کو تیار نہیں رضاکارانہ طور پر اسکی توقع طالبان سے کیسے کی جاسکتی ہے، اگر یہ کمیٹی خود مختار ہے تو ہر حکومتی وزیر اس معاملے میں کیوں بولنا لازمی سمجھ رہا ہے، کیا سنجیدگی کا تقاضا نہیں کہ صرف کمیٹی میں سے اسکے سربراہ عرفان صدیقی بات کریں اور وہ بھی پورے عرفان اور صدق کی بنیاد پر نہ کہ کالمانہ یا مشیرانہ ضرورتوں کے پیش نظر بولیں, پوری طرح ناپ تول کر۔ لیکن یہاں کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ عابد شیرعلی تک اس معاملے میں اپنی ماہرانہ رائے دینا ضروری سمجھتے ہیں۔ ایسے میں کونسے مذاکرات کیا نتائج دے سکیں گے؟ ایک سنجیدہ کوشش گیلانی دور میں اٹھارہویں ترمیم کی منظوری سے پہلے پارلیمنٹ کے نامزد ارکان کی طرف سے سامنے آئی تھی کہ جب تک کمیٹی اتفاق نہیں کر پائی کوئی ترمیمی شق سامنے نہیں لائی گئی تھی۔ کیا ملکی سلامتی، استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے اس احتیاط کو لازم نہیں کیا جاسکتا کہ بولنے سے پہلے معاملے کی سنگینی کا ادراک اور احساس ضروری ہے۔ کیا یہ ایسے دلائل پرویز رشید ایسے منجھے ہوئے سیاستدان کے شایان شان ہیں کہ وہ طالبان کی تنقیص کرتے ہوئے بھارت کی تعریف میں رطب اللسان ہو جائیں، کیا یہ حقیقت نہیں کہ جس بھارت کو گلے نہ کاٹنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے پاک وطن کو کاٹ پھینکنے والے اس بھارت کی تعریف کا یہ محل نہیں ہے۔ امن کے قیام سے ہی جمہوریت پھلے پھولے گی، ملکی معیشت ترقی کرے گی، ملک میں سرمایہ کاری آ ئے گی اور ایک نئی تاریخ بنے گی. لیکن اس کیلیے بڑے دل گردے کی ضرورت ہے۔ تھڑ دلے لیڈر صرف لٹیا ڈبونے کیلئے ہوتے ہیں۔ یہ پہلو بھی لائق توجہ ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو مظلوم بنا کر پیش کرنیوالے طالبان کے شریعت نافذ کرنے کے مطالبے سے کیوں بدک بدک جاتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل تو بنائی ہی اسی کام کیلئے گئی تھی تو پھر خوف کاہے کا؟طعنہ زنی کیوں, اخباری بیانات کا زنانہ ایڈیشن کیوں؟ اس سے تو بنی ہوئی بات بگڑ سکتی ہے اور کوئی بھی متین شخص کہہ سکتا ہے'' کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے !

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ، قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا،پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

رفیق غوری


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات، اہم ...

    Jun 23, 2020 | 19:20
  • بشریٰ انصاری کی اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی مرتبہ گفتگو

    Jan 15, 2020 | 16:41
  • مصطفیٰ کمال کی نیب افسران سے متعلق نازیبا گفتگو ,نیب ...

    Jul 30, 2019 | 14:32
  • یہ اتنے نالائق ہیں کہ ترقی کی شرح 9 ماہ کے دوران آدھی ...

    Apr 15, 2019 | 15:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا ...

    Jan 21, 2021 | 23:15
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ,کے ایس ای 100انڈیکس ...

    Jan 21, 2021 | 23:02
  • جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

    Jan 21, 2021 | 22:54
  • نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ...

    Jan 21, 2021 | 22:46
  • نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے. حسن روحانی

    Jan 21, 2021 | 22:28
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • 1

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 2

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 3

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 4

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 5

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 1

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ناا ہلیوں کی ادائیگیاں

    Jan 21, 2021
  • داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ ...

    Jan 21, 2021
  • میں ہارا نہیں ہرایا گیا ہوں…!

    Jan 21, 2021
  • 2020… 85مسلمان 6عیسائی لو جہاد کا شکار

    Jan 21, 2021
  •  آئین کے ہوتے ہوئے ملک بند گلی میں

    Jan 21, 2021
  • گودام ہی نہیں امرا کے خزانے بھی لوٹیں

    Jan 21, 2021
  • کہانی ختم ہونے کو ہے 

    Jan 21, 2021
  •  کب کوئی بلا صرف دعائوں سے ٹلی ہے

    Jan 21, 2021
  • وزیرستان کی عورت

    Jan 21, 2021
  •  تحریک تحفظ ختم نبوت کے سربراہ …علامہ ...

    Jan 21, 2021
  • 1

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 2

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 3

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • 4

    بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام

  • 5

    دل ۔۔۔ انسانی جسم کا اہم عضو

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 2

    جذبہء محبت

  • 3

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 4

    صبر 

  • 5

    خدادادقوت

  • 1

    اشتیاق نگاہیں

  • 2

    عوام 

  • 3

    ثقافت

  • 4

    دنیا 

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    مایوسی 

  • 3

    انقلاب

  • 4

    اسلام 

  • 5

    فرمودہ اقبال

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں

  • 3

    پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی

  • 4

    قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا

  • 5

    پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، کورونا میں مبتلا اوورسیز پاکستانیوں کا خیال ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group