تمبا کو نو شی کے خا تمے کیلئے سہو لیات دی جا ئیں،ار شد علی سید

اسلام آباد(خبرنگار)آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور اس کی ممبر تنظیموں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملک بھر میں ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بالغ تمباکونوشوں کو اپنی اس عادت کو ترک کرنے کی مثر خدمات و سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اے آرآئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بالغ تمباکونوش جو تمباکونوشی ترک کرنے سے قاصر ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق، سگریٹ نوشی کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ بالغ سگریٹ نوش کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ اس عادت سے چھٹکارہ پا لے۔ انہوں نے کہا اس کے لیے نہ صرف ترک تمباکونوشی کی قومی ہیلپ لائن کی بڑے پیمانے پر تشہیر ضروری ہے بلکہ اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات میں زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن