انسداد تمباکو کا عالمی دن منایا گیا‘ پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ اموات 

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں  نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا۔ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ اموات ہوتی ہیں، نوجوانوں میں دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تمباکو سے جڑی صنعت پر ٹیکسز بڑھا کر اس کے استعمال میں کمی لائے۔