آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی 

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی کردی گئی۔چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقررکی گئی ہے. چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا. وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے. جس کے بعد نئی قیمت 253 فی لیٹر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن