پیراگون سکینڈل: سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور‘ نیب گواہ 14 جون کو طلب

Jun 01, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے14 جون کو نیب کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ وکیل نے کہا خواجہ سعد رفیق لندن میں گلے اور کمر کے علاج کی غرض سے موجود ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے حاضری مکمل کرائی۔ 
پیرا گون/ درخواست منظور

مزیدخبریں