انٹرنیشنل اینٹی سموکنگ ڈے کے حوالے سے ٹاؤن ہال لاہور سے لیکر جی سی یونیورسٹی تک واک

لاہور (سپیشل رپورٹر) تنظیم الفجر پاکستان اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ لاہور کے زیر اہتمام گزشتہ روز انٹرنیشنل اینٹی سموکنگ ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک جو کہ ٹاؤن ہال لاہور سے لیکر جی سی یونیورسٹی تک کی گئی جس کی قیادت مہمان خصوصی محمد اشرف جنجوجہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ لاہور اور اکمل اویسی پیر زادہ صدر تنظیم الفجر پاکستان ممبر صوبائی نارکوٹس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب نے کی۔ مہمان خاص میں شہزاد اقبال ،سدرہ ذکر بٹ ،محمد آصف ،عبدالرحمان ،تبسم ناز تھی واک میں یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات اور مظفر حسین مرتضیٰ شیخ صداقت مجاہد علی محمد علی شبیر حسین نے شرکت کی۔