دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 3لاکھ 73ہزارسے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ مریضوں کی تعداد 62لاکھ 63ہزارسے تجاوز کرگئی ۔دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک اموات کی تعداد 3 لاکھ 73ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 62لاکھ 63 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں ایک روز میں 598 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد106,195سے تجاوز کرگئی۔امریکا میں مریضوں کی تعداد18 لاکھ 37ہزار سے زائد ہے۔ برازیل میں ہلاکتیں فرانس سے بھی بڑھ گئیں، برازیل میں اب تک کورونا سے 29ہزار341 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5 لاکھ 14ہزار992 زائد ہے۔ روس میں 4 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزارسے زائد ہے۔اٹلی میں کورونا سے 33ہزار 415 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2لاکھ32ہزار 997ہوگئی۔اسپین میں 27ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ 86 ہزار509 ہوچکی ہے۔ کینیڈا میں 7ہزار 295 افراد ہلاک جبکہ 90,947 متاثر ہوئے ہیں ۔ فرانس میں کورونا سے 28 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 88 ہزارسے زائدہوچکی ہے۔ برطانیہ میں 113اموات کے بعد کوروناسے 38 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 74 ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں ۔
ایران میں 7ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک جبکہ151,466 متاثر ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب میں 503 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4500 سے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 63 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ بھارت میں 190,609 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5,408افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کورونا سے دنیابھرمیں 28لاکھ 96ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38