پنجاب کے کئی سرکاری ادارے آج محدود سطح پر کھل جائیں گے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یکم جون کو اڑہائی ماہ کے لاک ڈائون کے دوران پنجاب کے کئی سرکاری ادارے محدود سطح پر کھل جائیں گے ایکسائزایڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی اپائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر محکمہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹ میں موٹر رجسٹریشن برانچ کو کرونا ایس او پیز کے تحت صرف اور صرف اپائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم (اے ایم ایس ) کے ذریعے آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے بتایاکہ ان احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور واضح کیا گیاہے کہ کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایاجائے اور صرف اپائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دفتر آنے والے صارفین کو خدمات فراہم کی جائیںاسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی سہیل شہزاد نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز راولپنڈی آفس میں محدود کائونٹرز پر خدمات کی فراہمی شروع کی جائیں گی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز پنجاب کی موبائل ایپ ’’اپائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم ‘‘ کے ذریعے آنے سے قبل اپائنٹمنٹ ضرور حاصل کریں بصورت دیگر انہیں دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی سہیل شہزاد نے کہا کہ شہرہ زحمت سے بچنے کے لیے گوگل پلے سٹور سے محکمہ ایکسائز پنجاب کی موبائل ایپ ’’اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم ‘‘ ڈائون لوڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں اور دفتر آنے کیلئے اپائنٹمنٹ لیں دریں اثناء سرکاری و نجی سکول پیر اور منگل کو محدود ملازمین کے ساتھ ہفتہ میں صرف دو روز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ہر ہفتے ٹیچنگ سٹاف میں سے نیا ٹیچر آئے گا یہ حاضری پیر منگک کے متبادل دنوں میں ہوگئی ۔