وقار حسین ڈار کے چچا زاد بھائی مبشر نیاز ڈارانتقال کر گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 77 شاہ فیصل کالونی راولپنڈی حاجی وقار حسین ڈار کے جواں سال چچا زاد بھائی اور خالہ زاد بھائی مبشر نیاز ڈارمحلہ غازی ڈھوک سیداں راولپنڈی میں دل کا دورہ پڑنے سے گذشتہ روز انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،مرحوم ایک سال پہلے دوبئی سے پاکستان واپس آ کر اپنا کاروبار کر رہے تھے،دریں اثناء سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص, طیب قریشی , ناصر اعوان سینیئر راہنما مسلم لیگ نون راولپنڈی ,طیب خان مسلم لیگ یوتھ نون کے راہنما،دانش دانی بٹ یوتھ راہنمائ، ظہور خان اورہارون مغل سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے گھر جا کر ان کے بھائیوں عدنان نیاز ڈار مسلم لیگ یوتھ نون ( پی پی 10 )، مدثر نیاز ڈار، وسیم حسین ڈار،غیاث ڈار،ندیم حسین ڈار سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔