خدمت خلق راحت قلب کا نسخہ ہے :فضل بلال ایڈووکیٹ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما فضل بلال نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خدمت خلق راحت قلب کا نسخہ ہے غریب ،نادار اورمستحقین کے ساتھ ساتھ یتیموں ،محتاجوں اور ضرورت مندوںکی مدد،معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس اوراللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا بھر پور خیال رکھنا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔