کرونا کی آڑ میں مساجد بندرکھنے کی کوشش کی جارہی ہے:قاضی عبدالرشید
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس العربیہ کا ایک اہم اجلاس حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ جامعہ اشرفیہ میں مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنما حضرت مولانا قاضی عبدالرشید، مفتی محمد حسن،مولانا ڈاکٹر خلیل احمد تھانوی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا حافظ حسین احمد، مفتی عبدالحفیظ اور مولانا نعیم الدین، مفتی عزیزالرحمن، مفتی محمدخرم یوسف ،مولانامجیب الرحمن انقلابی اور نامور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں دینی مدارس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور وفاق المدارس کے سالانہ امتحان و دیگر امور کے بارے میں مشاورت اور غور و فکر کے بعدپریس کانفرنس سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا حافظ زبیر حسن ، مفتی عزیز الرحمن اور مفتی خرم یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس سمیت ملک کے مختلف دینی مدارس میں 30 لاکھ کے قریب طلبہ و طالبات دینی تعلیم حاصل کررہے ہیںموجودہ کرونا وائرس کی صورت حال میں حکومتی حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دینی مدارس کے منتظمین مزید ان دینی مدارس کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمارے نئے تعلیمی سال کا آغاز 10 شوال سے داخلوں کے ساتھ ہو تا ہے جبکہ مارکیٹوں ، سبزی منڈیوں اور بازاروں میں بے پناہ رش اور حکومتی حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔