حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے:رانا تنویر
فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدراورچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ نالائق حکمران عوام کوکسی بھی سطح پر ریلیف فراہم نہیں کرسکے بلکہ ہرناکام ہوگئے ہیں ، اپوزیشن نے موقع دیالیکن دوسال کے عرصہ میں نالائق حکمران عوام کو کچھ ڈلیورنہ کرسکے ،حکومت کرونالاک ڈائون کرنے اورکھولنے کاپتہ نہیں عوام کو کرونااورڈینگی اورٹڈی دل کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاگیاہے مہنگائی اوربیروگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ حکومت سیاسی شاہراہ پر خطرناک ون ویلنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے جو اس کے اپنے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ بجٹ کے بعد عوامی غیض و غضب کو روکنا نا اہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہے گی اور امپورٹڈ اپنے سلیکٹرز کو چھوڑ کر بھاگ نکلیں گے۔ان خیالات کا اظہار کیمپ آفس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ایم این ا ے رانا تنویر حسین نے کہاکہ انتقام کی آگ میں جلنے والے حکمرانوں نے نیب سمیت دیگر اہم اداروں کو متنازعہ بنا کر رکھ دیا ہے اور سیاسی مخالفین و میڈیا مالکان کو کئی دہائیوں پرانے مقدمات میں گرفتار کرکے ملک میں انارکی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں پھیلے موٹر ویز اور شاہرات کے جال پر تنقید کرنے والوں نے اربوں روپے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کے با وجود ہائی ویز کو گاڑیوں کے لیے موت کا کنواں بنا کر رکھ دیا ہے۔ ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث کسان گندم اگا کر خوار ہو رہا ہے جبکہ آٹاملز مالکان خود کو ناجائز فروش سمجھ رہے ہیں۔