حرمین ٹرین پروجیکٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ یہ حرمین ایکسپریس ٹرین رواں سال ستمبرچلائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حرمین ٹرین پروجیکٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کی ٹرانسپورٹ کی گنجائش بڑھا کرشہریوں کو آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ جولائی اور اگست کےمہینوں میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی صلاحیت، گنجائش اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقعے سے فاہدہ اٹھایا جائے گا۔پروجیکٹ مینجمنٹ نے ایک بیان میں وضاحت کی آئندہ اگست میں الحرمین ایکسپریس ٹرین کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرین کے لیے مسافروں کوآن لائن بکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024