عمرثانی ؒ کے مزار کی توہین پر پوری امت مغموم ہے:ابوالخیر محمد زبیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز اور انکی اہلیہ کے مزارات اور ان کے اجسادکی بے حرمتی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے پوری دنیاکے مسلمانوں کو مغموم اور اشکبار کردیا ہے حضرت عمر بن عبدالعزیزخلافت راشدہ کے طرز پرحکمرانی کر کے تاریخ میں عمر ثانی کا لقب پا چکے ہیں ان کے ساتھ اس قسم کے وحشیانہ سلوک نے پورے عالم اسلام کو مضطرب اور بے چین کردیاہے۔