حکمران غیر جمہوری افراد کو ترجمان نہ بنائیں:رحمت خان وردگ
فیروزوالہ(نامہ نگار)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ حکمران غیر منتخب افراد کو اپنا ترجمان بنا کر تاریخ کی نا اہل ترین حکمرانی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سندھ اور گلگت بلتستان کو دوسرا ملک سمجھنے کے بجائے پاکستان کا حصہ تصور کیا جائے اور دن رات میڈیا پر جھوٹ بول کر فساد نہ پھیلایا جائے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد افضل اور ضلعی چیئرمین شیخوپورہ سید قاسم علی شاہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذرعی ملک پاکستان کو غیر ذراعت پیشہ افراد کے حوالے کرکے اسے تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جبکہ نیشنل ہائی ویز سے کروڑوں روپے روزانہ ٹال ٹیکس وصول کرنے کے با وجود کراچی سے پشاور تک انہیں کھڈوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔