صومالیہ:سڑک کنارے دھماکہ سے7افراد ہلاک،متعدد زخمی
موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کے دارالحکومت کے نواحی علاقہ حواعاسبدی میں اتوار کی صبح سڑک کنارے بڑے دھماکے میں 7افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔پولیس افسر نے نام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ واقعہ اس وقت قصبہ افگوئے کے قریب پیش آیا جب چھوٹی مسافر بس دارالحکومت سے30کلومیٹر جنوب مغرب میں واقعہ قصبہ افگوئے سے موغا دیشو آرہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔افسر نے کہاکہ فی الحال ہم کم از کم 7افراد کے دھماکے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جبکہ باقی لوگ زخمی ہیں تاہم یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ابھی تک کسی نے بھی واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔