کرونا سے لڑنے والے قوم کے قابل فخر ہیرو ہیں : اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہحکومت عوام کو وائرس سے نجات دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہم بطور قوم اس آفت سے مل جل کر مقابلہ کررہے ہیں،کروناکیخلاف جنگ میں فرنٹ پرلڑنے والے ڈاکٹرز، نرسیں اوراسپتالوں کادیگرعملہ،عوام کے جان ومال اورسرحدوں کے محافظ افواج پاکستان،لاک ڈائون کی ذمہ داریاں نبھانے والی پولیس اوردیگرادارے قوم کے قابل فخرہیروہیں،انشاء اللہ ہم جلد اس وباء سے نجات حاصل کرلیں گے، حکومت کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لئے بروقت موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔