سندھ اور پنجاب میں غضب کی گرمی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،پشاور،بنوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کراچی میں حبس کی فضا برقراررہے گی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیاہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد،لاڑکانہ 50، دادو 49، سکھر،موہنجوداڑو ،نورپورتھل، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
#/S
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024