پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024