بلآخر فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے،پی ٹی آئی جو کام خود نہیں کر سکتی وہ عدالتوں سے کروانا چاہتی ہے: احسن اقبال کا ٹویٹ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلآخر فتح ہوتی ہے،پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ عدالتوں سے کروانا چاہتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ خواجہ آصف کی تاحیات ناہلی ختم ہونے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بلاخر فتح ہوتی ہے! پی ٹی آئی جو کام طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے وہ کام کردیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔