اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے،میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں: خواجہ آصف

Jun 01, 2018 | 12:14

ویب ڈیسک

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے،میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جمعہ کو تاحیات ناہلی کے خاتمے پر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے ۔ رب العزت کا احسا ن اور ر بانیوں کا شمار ہی نہیں ۔۔ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ الحمداللہ۔

مزیدخبریں