پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو 6 ماہ کے بعد آج شام 4 بجے کراچی پہنچیں گے

چیئرمین بلاول بھٹو دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے آج شام 4 بجے کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو 6 ماہ کے بعد کراچی پہنچ رہے ہیں، ان کے استقبال کے لئے بلاول ہاؤس کراچی میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان واپسی کے لئے دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہو چکے ہیں۔ بلاول اور بختاور نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچیں گے