یوٹیلٹی سٹورز پر چاول 4 سے 11 روپے کلو تک مہنگے، مارکیٹ میں چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی

01 جون 2012
کراچی (نوائے وقت نیوز) بجٹ سے پہلے مہنگائی آگئی، چاول چار سے گیارہ روپے اور چینی ایک روپیہ فی کلو مہنگی ہو گئی۔ چینی کی ہول سیل قیمت میں 100روپے فی بوری اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 50سے بڑھ کر 51روپے فی کلو ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی پر 7.5فیصد سیلز ٹیکس بڑھانے کا امکان ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ٹوٹا چاول کی قیمت میں چار روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے 59 روپے سے بڑھا کر 63 روپے کر دی گئی جبکہ باسمتی چاول کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سپر باسمتی کی قیمت 82 روپے سے بڑھ کر 93 روپے فی کلو ہو گئی۔