کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری مندے کے تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 85.14 پوائنٹس کمی پر 13800 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ کر 13786.62 کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ 20 ارب 69کروڑ 5لاکھ 39ہزار 614 روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت 35 کھرب 27ارب 65کروڑ 81لاکھ 64 ہزار435روپے رہ گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 99 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 17 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 29 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس25.40پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3519.27 پر بندہوا۔ مارکیٹ میں کل 23لاکھ 93ہزار 279حصص کا کاروبار ہو ا گزشتہ روز 19لاکھ 52 ہزار 71حصص کا لین دین ہوا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38