لاہور (خصوصی رپورٹر) سکالرز سکول محمود بوٹی کے طلبہ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے بحریہ سکول آف سائنس نزد نیو ایئرپورٹ گوہاوا، سید احمد پبلک سکول گوہاوا، گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ اور پرنس اکیڈمی ہائی سکول، باغبانپورہ، ورکرز ویلفئر پرائمری سکول، نشتر کالونی، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، نشتر کالونی، پبلک ماڈل سکول، رچنا ٹا¶ن شاہدرہ، بوائز سکول برکت ٹا¶ن میں لیکچرز دیئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024