مجید نظامی نظریاتی محاذ پر قوم کی خدمت کر رہے ہیں:پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

01 جون 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر زاہد شیخ نے کہا کہ مجید نظامی نظریاتی محاذ پر نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے کر اہم قومی خدمت کر رہے ہیں۔ پروفیسر شاہد نے کہا کہ ہم کسی صورت میں بھی مطالعہ¿ پاکستان کو نصاب تعلیم سے نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پروفیسر حنیف عباسی،پروفیسر الیاس، پروفیسر ذاکرہ پروین، پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر ناصر اور شاہد رشید نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے کہ نئی نسل بنیادی نظریات کو چھوڑ دے۔