لوڈ شیڈنگ نے روزگار چھین لیا، ایوان قمقموں سے روشن ہیں: سیاسی رہنما

01 جون 2012
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) لوڈ شیڈنگ نے روزگار چھین لیا۔ ایوان قمقموں سے روشن ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، صوبائی امیر ڈاکٹر وسیم اختر، تحریک انصاف کے رہنماوں احسن رشید، شاہد صدیق، امین ذکی، صدر یوتھ ونگ محمد مدنی، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر، ہیومن رائٹس موومنٹ کی مرکزی چیئرپرسن عائشہ جاوید ، مرکزی صدر ناصر اقبال، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار راٹھور، میاں ارشد، نائب صدور پنجاب شیخ طلال امجد، محمد احد حنیف اور صدر لاہور ایوب چودھری نے ردعمل میں کیا۔